پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان :آلِ خلیفہ کی جابرو ظالم حکومت سے نبرد آزمامظلوم بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا

bahrain1.دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں ظالم و جابر بحرینی آلِ خلیفہ حکومت کے بر سرِ پیکار مظلوم و نہتے بحرینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا گیا ۔ بحرین میں اجتماعی سیاسی حقوق کے حصول کے لئے جاری قومی انقلابی تحریک کے آغاز کے دو سال مکمل ہونے پر آج دنیا بھر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں کانفرنسز، سیمینار اور احتجاجی اجتماعات منعقد کیئے گئے ۔ جن کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر تنظیموں نے کیا تھا ۔ بحرینی انقلابی تحریک کے دوسال مکمل ہونے پر مجلس وھدت مسلمین کی جانب سے مسجد مدینتہ العلم گلشن اقبال کراچی میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں معروف اسکالر جناب راشد احد اور آغا نقی ہاشمی نے خطاب کیا جبکے معروف انقلابی نوحہ خواں علی صفدر اور علی دیپ رضوی نے بحرینی انقلابیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اسی حوالے سے سیمینار ایمبسیڈر ہوٹل لاہور میں کیا گیا تھا جس میں علامہ عبدالخالق اسدی ، علامہ احمد اقبال اور دیگر مقررین نے بحرین میں گذشتہ دو برس جاری انقلابی تحریک کے عوامل پر روشنی ڈالی اس سیمینار کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین لاہور نے کیا تھا ۔ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بحرینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے آلِ خلیفہ کے مظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علامہ فخر علوی اور ملک اقرار حسین نے خطاب کیا ۔جبکے مظاہرین آلِ خلیفہ کی مذمت اور مظلوم بحرینی عوام کی حمایت میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا ئے ہوئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button