پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام آباد: شیعہ اور سنی کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے، لشکر جھنگوی کا ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں ہے، رحمان ملک

rehman malikشیعت نیوزکے نمائندے کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے لئے پیسہ باہر سے آتا ہے لیکن کارروائی کرنے والے عناصر پاکستانی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم لشکری جھنگوی کے خلاف پنجاب حکومت کو ایکشن لینا ہوگا جبکہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میں شامل بعض افراد دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ لشکر جھنگوی کا ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں ہے۔ بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی میں کوئی لڑائی نہیں۔ دہشت گردی کے لئے پیسہ باہر سے آتا ہے لیکن کارروائی کرنے والے عناصر پاکستانی ہیں۔ ادھر سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمران دہشت گردوں سے پنجاب میں دھماکے نہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو پروٹوکول فراہم کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کے لئے ناسور بن چکا ہے جس کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں نہ ہوئیں تو مثبت نتائج نہیں نکلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button