پاکستانی شیعہ خبریں
زیارات مقامات مقدسہ پر جانے والے ذائرین کیلئے بائے ایئر سستا متبادل حل تلاش کیا جائے، یاسمین رحمان
شیعت نیوز کے نما ئندے کے مطابق وزیراعظم کی سابق مشیر برائے ترقی خواتین اور رکن قومی اسمبلی یاسمین رحمان نے کہا ہے کہ زیارت مقدسہ کے لئے جانے والے زائرین کے لئے بائے ائیر کوئی سستا متبادل حل تلاش کیا جائے۔ یاسمین رحمان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے لئے جدید اسلحہ کے لائسنس فراہم کئے جائیں۔ اس سوال پر کہ وعدے ہو جاتے ہیں پورے نہیں ہوتے، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہمارے وفد کی لیڈرشپ کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی تین رکنی کمیٹی تشکیل دیں، تاکہ یہ کمیٹی گورنر کی نگرانی میں ان تمام مطالبات کو متعلقہ حکام سے پورا کروائے۔ اگر کوئی شکایت ہو تو وہ وفاقی حکومت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔