پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی : متعصب پو لیس انتظامیہ کی بیلنس پالیسی جاری ، ۱۷ بیگناہ شیعہ جوان گرفتار

police raids

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں پو لیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں۱۷بیگناہ شیعہ جوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس گردی کا واقعہ گلبہار میں جعفریہ امام بارگاہ کے نذدیک کل شب پیش آیا ہے ۔ گرفتار شدہ تمام جوانو ں کو انتظامیہ نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ، پولیس گرفتار شدہ تمام شیعہ جوانوں کوشہر میں جاری وھابیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قرار دے رہی ہے ۔ اہل کانہ اور اہل محلہ کے مطابق پولیس کا یہ موقف سرا سر جھوٹ پر مبنی ہے ،اہل خانہ اورعلاقہ مکینوں نے پو لیس اور رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو نے والے بیگناہ شیعہ نوجوانوں کی رہائی کے لیئے رضویہ چورنگی پر احتجاج بھی کیا ،
گرفتار ہونے والے تمام ۱۷بیگناہ شیعہ جوانوں کے نام شیعت نیوز کو موصول ہو چکے ہیں جو کہ درجِ ذیل ہیں ۔
محمد عباس ، عامر رضا ، اظہر حسین ،عمران حسین ، محمد حیدر ، محمد صادق، محمد یحییٰ ، رضا جعفری ، رضوان ، محمد کاظم ، آصف ر ضا ، نعیم حیدر ، رضوان علی ، سید رئیس احمد ، حسین احمد ، احمد عبا س ، قمبر عباس۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں امریکہ و سعودیہ نواز کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف ہونے والے پولیس ،ایف سی کے آپریشن کے بعد ان کالعدم جماعتوں نے بوگس احتجاج کے زریعے حکومت اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولیس نے ان کالعدم جماعتوں کو خوش کر نے کے لیئے بیگناہ شیعہ جوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button