پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی : سانحہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کا ایک اور زخمی جام شہادت نوش کر گیا
شیعت نیوز کے نمائند ے کے مطابق گذشتہ دنوں ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں زخمی ہونے والے۴۵سالہ مومن عبد الرشید آغا خان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔
شہید عبد الرشید کی میّت کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز کوئٹہ منتقل کر دی گئی ۔ شہید عبد الرشید کی تدفین قبرستانِ شہداء بہشت زینب س میں عمل میں لائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں شدید زخمی ہونے والے ۳۷ افراد جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا ۔ جس میں سے ایک شدید زخمی خاتون گل افشاں کوئٹہ سے کراچی منتقلی کے دوران ہی شہید ہو گئی تھیں ۔ اور آج ایک اور شدید زخمی عبدالرشید کراچی کے نجی ہسپتال آغا خان میں جام شہادت نوش کر گئے ہیں اور اب تک سانحہ ہزارہ ٹاؤن ے شہداء کی مجموعی تعداد۱۱۵ ہو گئی ہے ۔