پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ عباس ٹاؤن:چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا

supreme court of pakistanچیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کراچی میں عباس ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکوں اور 54سے زائد شہادتوں پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی سندھ فیاض لغاری اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کے حوالے مکمل اور تفصیلی رپورٹ 6مارچ تک عدالت میں جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے دھماکوں کے بعد بتایا تھا کہ سانحہ میں سات سو میٹر تک کا علاقہ متاثر ہوا ہے جبکہ 200سے زائد فلیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتا یا تھا کہ گورنر سندھ عشرت العباد نے آئی جی سندھ فیاض لغاری کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔
فیاض لغاری کاکہنا تھا کہ پولیس نے ایک دہشت گرد کو سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے لئے جانے والے از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button