پاکستانی شیعہ خبریں

کرم ایجنسی :پاکستان آرمی کے کیپٹن سید عباس سڑک کنارے نسب بم دھماکے میں شہید

army captionپاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں روڈ کنارے نسب بم کے دھماکے میں پاکستان آرمی کے شیعہ کیپٹن سید عباس سمیت پاک فوج کے 3جوان شہید جبکے 2جوان شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی کے بھائی سید نقی نقوی کے داماد کیپٹن سید عباس اپنے کانوائے کے ہمراہ کرم ایجنسی کے علاقے ماسوزئی کے مقام سے گذررہے تھے کے انکی گاڑی سڑک کنارے نسب بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کیپٹن سید عباس سمیت پاک فوج کے 3جوان شہید جبکے 2جوان شدید زخمی ہو گئے۔
پشاور میں پاک فوج کے زرائع نے ان شہادتوں کی تصدیق کی ہے ۔ فوجی زرائع کا کہنا ہے کہ ۔ پاک فو ج کا دستہ کرم ایجنسی سے 18کلومیٹر مشرق میں معمول کے گشت پر تھا کہ اچانک کانوائے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نسب بم سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں فو جیوں کی شہادتیں پیش آئیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گذشتہ کئی برسو ں سے پاک فوج اپنی ہی سرزمین کوالقاعدہ اور طالبان دہشتگردوں سے آزاد کرانے کی جنگ میں مصروف ہے ۔
اس جنگ میں اب تک سینکڑوں پاکستانی فوجی درجہ شہادت پر فائز ہو چکے ہیں ۔ جبکے پاکستان کی سب سے زیادہ محب وطن آبادی والی ایجنسی پر گذشتہ کئی سالوں تک ملک دشمن القاعدہ اور طالبان دہشتگردوں کا محاصرہ رہا ۔ کرم ایجنسی شیعہ اکثریتی ایجنسی ہے جہاں القاعدہ اور طالبان دہشتگردوں نے سینکڑوں بیگناہ شیعہ شہریوں کو بھی تہہ تیغ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button