پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ناصر عباس جعفری کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات ، داماد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

pindi mettingشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر راولپنڈی میں ملاقات کی اور کیپٹن عباس رضوی کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ وفد میں علامہ حسنین عباس گردیزی بھی شامل تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ ساجد نقوی کے بھائی سید علی نقی نقوی کے داماد کیپٹن عباس رضوی کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ملاقات میں امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ افتخار ھسین تقوی بحی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، اس دوران ملکی صورتحال اور ملی و مذہبی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے تبلیغات کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے زرائع ابلاغ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور طے پایا کہ دونوں تنظیمیں تبلیغات کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کریں گی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی خوش آئند ہے۔ اس قسم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ جو ملت کے انتہائی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد و وحدت کے ذریعے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button