پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: ناصبی سپاہ صحابہ کے د ہشت گردوں کی فائرنگ ، سیشن کورٹ کے وکیل شہید

shia walpaperشیعت نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر مقام پشاور میں امریکی و سعودی ایجنٹ سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سینئر وکیل سیشن کورٹ سید ظہیر عباس نقوی ولد صداقت حسین نقوی کو شہید کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب ظہیر عباس ایڈوکیٹ الصبح کورٹ کی جانب جا رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مسلّح دہشت گردوں نے ان کی کارپر اندھا دھندفائرنگ کر دی ۔شدیدزخمی حالت میں ظہیر عباس ایڈوکیٹ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔ شہید کی میّت انکے آبائی گاؤں واڈپاگا منتقل کر دی گئی جہاں آج شام 6بجے انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ پشاور میں شیعہ ٹارگٹ کلمگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی نامور شیعہ عمائدین ، وکلاء ، ڈاکٹرز اور بیوروکریٹس امریکی و سعودی ملازم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button