پاکستانی شیعہ خبریں

آفتاب سوزخوانی کا درخشاں ستارہ استاد سید سبط جعفر زیدی ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد لحد

namaz janazaکراچی (شیعت نیوز ) بر صغیر کے معروف مرثیہ نگار اور گونمنٹ ڈگری کالج لیاقت آباد کے پرنسپل سبط جعفر زیدی کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ انچولی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں خواتین ،بزرگ اور بچوں کی بڑی تعداد میں شر کت نما ز جنازہ مولانا شہنشاہ حسین نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ جنازہ کو جلوس کی شکل میں لیبک یاحسین علیہ السلام ،شیعہ شنی اتحاد اور دہشت گردی مردہ باد کے نعروں میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں وادی حسین قبر ستان لے جایا گیا جہاں شہید کی تدفین کی گئی۔

نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، شہید استادپروفیسر سبط جعفر زیدی کے خانوادے کے علاوہ شہید سے کسب فیض کر نے والے ہزاروں عاشقان اور انکے محضر سے کسب تعلیم و تربیت پانے والے سیکڑوں شاگرد بھی موجود تھے ، خواتین بھی فرط جذبات پر قابو نہ پا کر چشم نم کے ساتھ تشیع جنازہ میں شریک تھیں ، غرض یہ کہ ملّت جعفریہ کے تمام تبکات سے تعلق رکھنے والا ہر شخص شہید استادپروفیسر سبط جعفر زیدی کے آخری دیدار کے لیئے بے قرار تھا ۔جنازے کی جنازہ گاہ میں آمد پر گل پاشی کی گئی ، شہید کی پر سوز آواز میں مرثیے کی رکارڈنگ سن کر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اس موقع پر ہزاروں عاشقان شہید کے ہمراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،مولانا شفقت شیرازی ،علامہ حسن ظفر نقوی ،مولا نا احمد اقبال، علامہ عباس کمیلی،علامہ صادق تقوی،مولانا سجاد دہلوی،مولانا علی انور سمیت دیگر شیعہ رہنماء بھی موجود تھے ۔

معروف مرثیہ نگار اور گورنمنٹ ڈگری کالج لیاقت آباد کے پرنسپل پروفیسر سبط جعفر زیدی کی نماز جنازہ کے موقع پرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں شہر قائد کا امن تباہ کیا جارہا ہے ملک میں شیعہ سنی کو ئی جھگڑا نہیں دہشت گردی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ،5سال پورے ملک میں شہداء کے جنازے اْٹھا کر تھکے نہیں ملکی سا لمیت کی خاطر دہشت گردوں سے خون کے آخری قطرہ تک جہاد کرتے رہیں گے، ہماری خاموشی کو کمزور ی نہ سمجھا جائے اپنے حقوق کا دفاع جانتے ہیں گزشتہ 6ماہ میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ۳ معروف سیاسی اور سماجی رہنماؤں سمیت سیکڑوں عمائدین کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں ذریعہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا،شہر قائد میں دہشت گرد مستحکم اور قانون نافذ کرنے والے بے بس نظر آتے ہیں ،رینجر ز پولیس نے ہمیشہ پہلے سے پکڑے ہوئے مجرموں کو میڈیا پر لاکر عوام کو بیوقوف بنایا دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں اور کالعدم تکفیری دہشت گرد شہر کراچی میں معاشرہ ساز انسانوں کو مسلسل نشانہ بنا کرملک کو کمزور کر رہے ہیں پروفیسر سبط جعفر کا قتل ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے،قوم اور ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اْنھوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ واقع کا نوٹس لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button