کراچی : کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شیعہ عالم دین شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے مولانا حاجی غضنفر علی شہیدہوگئے ۔ شہید کا جسد خاکی امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی منتقل کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر ۱ کے علاقے میں طوری بنگش کالونی کی مسجد و امام بارگاہ سفینہ اہل بیت ع کے پیش امام مولانا حاجی غضنفر علی کوشہید کر دیا گیا ہے ۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا حاجی غضنفر علی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیئے ناظم آباد میں جامع مسجد نور ایمان آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے سعودی دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کہ نتیجے میں مولانا حاجی غضنفر علی شدید زخمی ہو ئے انہیں جائے وقوعہ سے فوراً عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔ شہید کا جسد خاکی موسٹ مارٹم کے بعد امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شہید کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی جبکے تدفین کے لیئے میت انکے آبائی علاقے کوہاٹ منتقل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اسی علاقے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیئے آنے والے مولانا غلام محمد امینی کو بھی وہابی ناصبی دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایاا تھا ۔قانون نافذ کر نے والے ادارے تا حال ان کے قاتلوں کی گرفتاری میں بھی ابھی تک ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔