چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم کی وفات دینی سیاسی قوتوں کا عظیم نقصان ہے، شیعہ علماء کرام
چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم کی وفات دینی سیاسی قوتوں کا عظیم نقصان ہے، شیعہ علماء کرام
کراچی (شیعت نیوز ) صاحبزادہ فضل کریم انتہائی مسحور کن شخصیت کے مالک تھے ۔ دہیمے لہجے اور خوب صورت اندازبیان ان کا خاصہ تھا ۔مرحوم ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیئے کوشاں رہے ۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحد تمسلمینپاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ سید حسن ظفر نقوی ، علامہ محمد امین شہیدی ،علامہ مختااحمد امامی اور علامہ صادق رضا تقوی نے چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم کی اچانک وفات پروحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا ۔
علماء کرام کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر جب بھی ضرورت پڑی تکفیری قوتوں کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کیا ۔ مرحوم شیعہ سنی اتحاد مے لیئے ہمیشہ کوشاں رہے ۔مرحو م صاحبزادہ فضل کریم سچے عاشق رسول ص تھے ، گذشتہ سال امریکہ میں ہونے والی توہین رسالت ص ماب کی گھناؤنی کفریہ سازش پر مرحوم نے پاکستان میں سچے عاشق پیغمبر ص ہونے کا ثبوت دیا اور سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فورم سے بھر پور احتجاجی مہم کا آغاز کیا ۔ صاحبزادہ فضل کریم کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلہ مشکل سے پر ہو سکے گا ۔ اس موقع پر علماء کرام کا مذید کہنا تھا کہ خدا مرحوم صاحبزادہ فضل کریم کو اپنے جوار کریمہ میں جگہ عنایت فرمائے ، اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔