پاکستانی شیعہ خبریں

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار احسان اللہ کے الیکشن آفس پرتکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ

mafia۔ ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار احسان اللہ خان کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب دریا خان سٹی میں قائم مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن آفس پرسعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے موقع پر لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاریکی تھی اور بارش بھی ہو رہی تھی۔ اس وجہ سے حملہ آوروں کی شناخت نہ ہوسکی۔ وقوعہ کے وقت این اے 73 سے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار احسان اللہ خان انتخابی مہم پر ہونے کی وجہ سے الیکشن آفس میں موجود نہیں تھے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button