پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت، شام میں صحابی رسول (ص) کی ضریح مبارک کی بےحرمتی پر شیعہ تنظیموں کیجانب سے شدید مذمت

sham dehsatgardشام میں صحابی رسول (ص) و حضرت علی (ع)، حضرت حجر بن عدی (رض) کی ضریح کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی مختلف شیعہ تنظیموں نے نمائندہ اسلام ٹائمز کو جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے اس قبیح فعل سے پاکستان اور تمام اسلامی ممالک کا سر شرم سے جھک گیا ہے، ایک صحابی رسول (ص) کی ضریح مبارک کی بےحرمتی تمام عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، اس سارے واقعہ میں درحقیقت سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے او آئی سی سے صحابہ و اہلبیت ؑ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کی پشت پناہی کرنے والے عرب ممالک کا سماجی بائیکاٹ کرنے کا بھی پرزور مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button