نواز لیگ نے سپاہ صحابہ کے سابق کارکن عباد ڈوگر کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیدیا،ڈوگر کا ماصی بے داغ ہے
شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107گجرات سے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے چوہدری عابد رضا کو پارٹی ٹکٹ دینے کے بعد سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر(مرحوم) اور توہین اسلام کرنے والے والی عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو قتل کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سابق سرگرم کارکن سردار عبادڈو گر کو بھی این اے 178 مظفر گڑھ سے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے ،تاہم مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنمانے رابطہ کرنے پرکہاکہ عباد ڈوگرکا مصی بے داغ ہے ،سلمان تاثیر کو 4 جنوری2011 کو ایلٹ فقرس کے ایک اہلکار ممتاز قادری نے فائرنگ کر کے اسلام آباد میں ہلاک کردیا تھا،ممتاز قادری نے نے بعد میں وضاحت کی تھی کہ اس نے سلمان تاثیر کو توہین رسالت قانون پر تنقید اور آسیہ بی بی کے لیے صدارتی معافی کے حصول کے لئے سرگرم کردار ادا کرنے پر قتل کیا تھا،5جنوری2011 کو پولیس نے سلمان تاثیر قتل کے حوالے سے تفتیش کے لیے عباد ڈوگر کو حراست میں لیا تھا ۔عباد ڈوگر نے سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا،کہ ان کی طرف سے انعامی رقم کا اعلان صرف اعلانیہ تھا وہ اکیلے نہیں تھے ،جنہوں نے سلمان تاثیر کو توہین رسالت کا ذمہ دار قرار دیا تھا،بعد ازاں عباد ڈوگر کو رہا کرکے گھر پر نظر بند کردیا تھا ،عباد ڈوگر پہلی مرتبی این اے 178 مظفر گڑھ سے نوابزادہ نسر اللہ خان کے بیٹے اور پی پی کے ٹکٹ ہولدر نوابزادہ افتکار احمد خان کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں