پاکستانی شیعہ خبریں

انتخابی دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا کراچی میں احتجاجی دھرنا، ایم ڈبلیو ایم کی شرکت

sadiq13۔ کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے این اے250 میں دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے جبکہ احتجاجی دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی اپنے وفد کے ہمراہ شریک ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ جس تبدیلی کے خواہاں ہیں، اس کے لیے شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔ احتجاجی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے کوئی ذاتی مطالبات نہیں، یہ صرف مثبت تبدیلی کیلئے گھروں سے نکلے ہیں۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پورے کراچی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دن وہ ووٹ ڈالنے کے لیے گھنٹوں پولنگ اسٹیشن پر قطار در قطار کھڑے رہے لیکن کہیں بیلٹ بوکس نہ پہنچے تو کہیں مہریں نہ تھیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اُن کے ارادے پکے ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کے لئے پر امید نوجوان اب بھی مایوس نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ الیکشن ہر حال میں دوبارہ ہوں گے اور وہی نمائندے کامیاب ہوں گے جو عوام کے حقیقی ووٹوں سے کامیاب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button