پاکستانی شیعہ خبریں

ہماری اصل کامیابی تب ہو گی جب ہم عوامی توقعات پر پورا اتریں گے، سید محمد رضا

agha raza۔ مجلس وحدت مسلمین کے حلقہ پی بی 2 کوئٹہ سے نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کا بنیادی مقصد عوام کیلئے امن و امان و دیگر سہولیات زندگی کا حصول ممکن بنانا ہے۔ جس کا واحد ذریعہ فی الحال جمہوریت میں نظر آتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پوری قوم خاص کر اہلسنت برادران، اقلیتی برادری، علماء کرام، سیاسی شخصیات، خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا بھرپور شکریہ ادا کرتی ہے۔ جنہوں نے جمہوریت کے اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ (ن)، بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام (ف)، جاموٹ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق) اور دیگر آزاد اُمیدواروں کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے کہ انہوں نے ملکی انتخابات میں حصہ لیکر جمہوریت کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی تب ہوگی جب عوام الناس کی توقعات پر پورا اُتر کر ملکی سلامتی اور قوم کی بقاء کیلئے ہم سب یکجا ہوکر کام کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button