پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ شہنشاہ نقوی ملت کا عظیم سرمایہ ہیں، مومنین جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کریں، علامہ شیخ مرزہ علی

mirza aliصدر شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزہ علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما اور ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کے ٹریفک حادثے کی خبر ملتے ہی پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی کھلبلی مچ گئی تھی۔ علماء کرام، عمائدین ملت، جوانان ملت اور تنتظیمی برادران فون کر کے علامہ کی خیریت دریافت کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ سید شہنشاہ حیسن نقوی اس قوم کے لئے عظیم سرمایہ ہیں اور یہ ان کی قوم میں محبوبیت اور مقبولیت ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ شب و روز خلوص اور جفاکشی کے ساتھ قوم کی خدمت میں مصروف ہیں، ذات خداوندی انہیں سلامت رکھے اور طول عمر عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ حادثہ سنگین تھا مگر قوم کی دعاوں سے خداوند کریم نے ان کو محفوط رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ کے ڈرائیور افتخار اور محافظ عمران کی شہادت پر قائد محبوب علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور قوم و ملت سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں تاکہ علامہ ایک مرتبہ بھر ہمارے درمیان موجودہ ہوں اور اپنے الہی امور کو سرانجام دیں۔ انہوں نے تمام علماء کرام اور مومنین عظام سے خصوصی التماس کیا ہے کہ علامہ سید شہنشاہ حیسن نقوی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا فرمائیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو کر قوم میں واپس آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button