پاکستانی شیعہ خبریں

اگر آئی ایس او اپنے منابع اور مراکز سے مربوط ہے تو کوئی فکر نہیں، آغا حیدر علی الموسوی

haider mosviامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں ایک باوقار تقریب یوم تاسیس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں امامیہ طلبا، سابقین آئی ایس او اور علماء کرام نے شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول، منقعبت، آئی ایس او کے ترانے، اور رباعیاں بھی پیش کی گئیں۔ سینئیر برادران علی رضا نقوی، امجد علی کاظمی، زاہد حسین بخاری، افسر حسین خان، احمد رضا خان، سابق مرکزی صدر شبیر سبزواری، سرفراز حسین الحسینی، آئی ایس او لاہور ڈویژن کے سابق صدور نذیر علی بھٹی، عون سجاد نقوی ایڈووکیٹ اور انجینئیر روزی علی شریک ہوئے، جبکہ تقریب کی صدارت آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر عابد حسین نے کی۔ محفل مذاکراہ میں سابق صدور نے اپنے تجربات جونئیر برادران کو بتائے۔ 

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ حیدر علی الموسوی نے کہا کہ دنیا داری کو چھوڑ کر اپنے اصل منابع کی طرف رجوع کرنا ہماری بحیثیت قوم اور آئی ایس او کی بحیثیت تنظیم سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اگر تنظیم اپنے منابع اور مراکز سے مربوط ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مرکز و محور اور منبع پیغام الٰہی ہے۔ جس پر کاربند رہتے ہوئے طلبا کو اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button