پاکستانی شیعہ خبریں

ایوان صداقت اخبار کو خبریں فرشتے دیتے ہیں، مجھ سے منسوب بیان من گھڑت ہے، علامہ رمضان توقیر

ramzanشیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ ایوان صداقت اخبار میں ان سے منسوب بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، انہوں نے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس میں کوئی صداقت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس اخبار کو خبریں فرشتے دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ انہوں نے اس طرح کا کوئی بیان ہی نہیں دیا، لیکن ان سے منسوب کرکے شائع کر دیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے اور انتشار پھیلانے کی ایک سازش ہے۔ یاد رہے کہ ایوان صداقت اخبار نے علامہ رمضان توقیر سمیت کئی علماء سے منسوب بیانات شائع کئے ہیں، جن سے لاتعلقی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button