پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، دھماکہ کے شہداء سپرد خاک، سروس روڈ پر احتجاج

Funeral Imamia Colonyپشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں گزشتہ روز دھماکہ میں شہید ہونے والے ظہیر عباس اور گلشن علی کو سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں شہداء کی نماز جنازہ امامیہ کالونی گلبہار میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ بعدازاں شہداء کے جنازوں کو لبیک یا حسین (ع) کی صداوں میں جی ٹی روڈ کے قریب سروس روڈ پر لایا گیا، جہاں جنازوں سمیت احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فضاء لبیک یا حسین (ع) کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ بعدازاں گلشن علی کو امامیہ کالونی جبکہ ظہیر عباس کو ہزار خوانی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button