پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو ’’یوم احتجاج و یوم سوگ‘‘ منایا جائے گا:مولانا صادق تقوی

4ملک بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کراچی دہشت گردی میں کالعدم گرہوں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث ہیں کاروائی نہیں کی گئی تو پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اعلیٰ اداروں کے باہر احتجاجی دھرنے شروع کر دیئے جائیں گے۔ شیعہ ڈاکٹروں ،انجینئروں ،وکلاء اور استادوں سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہاہے ۔ملک بھر میں کالعدم طالبان دہشت گردوں کو ایک مرتبپ پھر کھلی آزادی دے دی گئی ہے ۔ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو ’’یوم احتجاج و یوم سوگ‘‘ منایا جائے گا۔

کراچی (شیعت نیوز)ملک بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کراچی دہشت گردی میں کالعدم گرہوں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث ہیں۔ شیعہ ڈاکٹروں ،انجینئروں ،وکلاء اور استادوں سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہاہے ۔ملک بھر میں کالعدم طالبان دہشت گردوں کو ایک مرتبپ پھر کھلی آزادی دے دی گئی ہے ۔اگر کراچی میں فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو ملک بھر سمیت کراچی میں با ضابطہ احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کراچی کے سیکر ٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی ،علامہ دیدار جلبانی،علامہ باقر زیدی نے کراچی پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کے اُکا کہنا تھا کہ گذشتہ روز شہر کراچی و پشاور میں ہونیو الی سفاکیت اور دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور بالخصوص شہر کراچی میں ہونے والی ملت جعفریہ کے عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو ’’یوم احتجاج و یوم سوگ‘‘ منایا جائے گااحتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں شیعہ ڈاکٹروں ،انجینئروں ،وکلاء اور استادوں سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہاہے لیکن ریاست سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا بلکہ دوسری طرف جیلوں میں قید خطر ناک تکفیری دہشت گردوں کو آزاد کیا جا رہاہے تا کہ وہ ملک بھر میں آزادی سے دہشت گردی کا کھیل کھیلیں۔
عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم طالبان دہشت گردوں کو لگام دی جاتی تو انتخابات سے قبل اور فوری بعد ملک میں منظم دہشت گردی کا سلسلہ شروع نہ ہوتا۔ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے کراچی کے معصوم اور نہتے شہریوں کونشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور گذشتہ تین روز میں اب تک متعدد شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ،کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے شروع ہونیو الی ٹارگٹ کلنگ کی لہر میں شیعہ نوجوان اشد عباس کو اورنگی ٹاؤن میں شہید کیا گیا ،ماڑی پور روڈ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تین باپ بیٹے سید کوثر ثقلین ایڈووکیٹ ور ان کے دو نوجوان بیٹے عون عباس اور محمد عباس کو کالعدم دہشت گردوں نے اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لئے جا رہے تھے ،اسی طرح شاہ فیصل کالونی میں شیعہ نوجوان سید یاسر اقبال کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا جبکہ دوسری جانب نصرت بھٹو کالونی میں ڈاکٹر احسن اور ان کی معصوم بیٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیاجو کہ تاحال شدید زخمی ہیں۔ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں اور اُن کے زیر اثر کالعدم جماعتوں کو فری ہینڈدے دیا گیاہے اورایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بانیان پاکستان کی اولادوں کو دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں شکار کیا جا رہا ہے جو کہ حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔پشاور کے علاقے امامیہ کالونی میں بھی دہشت گردانہ کاروائی اور شہر کراچی میں جاری شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں ۔ گذشتہ دنوں پاکستان کے سب سے بڑے روز نامہ میں ایک خبر شائع ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو معروف شاعرا ور پروفیسر سیدسبط جعفر سمیت متعدد شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے جو کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہے اگر کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو ملک بھر سمیت کراچی میں با ضابطہ احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں پر عائد ہو گی ۔رہنماؤں نے افواج پاکستان،چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ ادارو ں سے مطالبہ کیا کے وہ شہر کراچی کو طالبان دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود کالعدم جماعتوں کے نمایندہ کالی بھیڑوں کی تطہیر کرے بصورت دیگر ملک بھر میں نہ ختم ہونیو الا احتجاجی سلسلہ شروع کر دیں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اعلیٰ اداروں کا گھراؤ کیا جائے گا اور حالات کیتمام تر ذمہ داری ملک کے تمام اعلیٰ اداروں پر عائد ہو گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button