پاکستانی شیعہ خبریں

ایوان صداقت کی مذمت، ایم ڈبلیو ایم نے الیکشن میں حصہ لیکر ملت کی خدمت کی، علامہ عابد الحسینی

abid hussaini110بزرگ عالم دین اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے گلگت بلتستان سے شائع ہونے والے اخبار ایوان صداقت میں ان سے منسوب من گھڑت بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے الیکشن میں حصہ لیکر ملت کی خدمت کی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایوان صداقت اخبار کے رپورٹر کا مجھے فون آیا تھا، تاہم میرے بیان کو جس طرح اس اخبار میں چھاپا گیا ہے وہ انتہائی غلط اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا اشارہ پارا چنار اور ہنگو کی طرف تھا، جہاں ہماری غلطیوں کی وجہ سے ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مجلس وحدت مسلمین کا تعلق ہے تو میں نے اس حوالے سے کوئی بات تک نہیں کی، حالانکہ مذکورہ اخبار کے رپورٹر نے اپنے الفاظ میرے منہ سے نکلوانا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹر کی نیت خراب تھی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے ان انتخابات مین شرکت کرکے ملت کی خدمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس اخبار نویس کو یہ کہا کہ ان انتخابات میں شیعہ تنظیم نے اگر پیسہ خرچ کیا ہے تو وہ درست جگہ اور نیک کام پر خرچ ہوا ہے۔ علامہ عابد حسین الحسینی نے مزید کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین سمیت ہر اس تنظیم کی کاوشوں کو سراہتا اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جو ملک و ملت کی خدمت کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button