پاکستانی شیعہ خبریں

انقلاب اسلامی کے عاشقوں میں بروز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، علامہ عابد شاکری

abid shakriعالمی علماء و مشائخ کونسل کے رہنماء اور جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور کے خطیب علامہ عابد حسین شاکری نے کہا ہے کہ 24 سال گزر جانے کے باوجود امام خمینی (رح) لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ انقلاب اسلامی کے عاشقوں میں بروز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران پشاور کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 سال گزرنے کے باوجود امام خمینی (رح) آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں سمیت مظلوم انسانوں کے دلوں اور دماغ میں زندہ ہیں۔ پاکستان میں بلاتفریق مذہب حالات سے دلبرداشتہ لوگ دعا کرتے ہیں کہ خدا ایک مرتبہ پھر کوئی خمینی پیدا کر دے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ امام خمینی (رح) کتنے عظیم انسان تھے۔ امام (رح) جو بھی قدم اٹھاتے تھے وہ خدا کی خوشنودی کیلئے ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ایران میں انقلاب آیا اسے عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔ تاہم انقلاب کے عاشقوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور یہ اسلامی انقلاب اپنی پوری آب و تاب کیساتھ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) کی تعلیمات سے ہمیں اتحاد و اتفاق بالخصوص علماء کے مابین وحدت کا درس ملتا ہے۔ لیکن افسوس کہ آج علماء کرام کی سوچ مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جو عالم اسلام کیلئے سرطان کی حیثیت رکھتا ہے، کو بعض امت مسلمہ کے علماء کی حمایت حاصل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شام کو اسرائیل کی مخالفت کرنے کی سزاء دی جا رہی ہے۔ ہمیں گلہ ان نام نہاد مسلم علماء سے ہے جو اسرائیل کا کھلم کھلا ساتھ دے رہے ہیں اور اس میں بعض عرب شیوخ پیش پیش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button