پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ تقی نقوی کی گاڑی کو حادثہ، تمام افراد محفوظ

allama taqi shahشیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور معروف عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی کی گاڑی کو کبیروالا کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، تاہم علامہ سید محمد تقی نقوی اور اُن کے ڈرائیور و محافظین مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ اس حوالے سے شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ مجاہد عباس گردیزی نے ”اسلام ٹائمز” کو بتایا کہ علامہ صاحب جھنگ سے ملتان آ رہے تھے کہ کبیروالا کے قریب پیچھے سے آنے والے ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ گاڑی کا پچھلا حصہ ٹرک کی ٹکر کی وجہ سے متاثر ہوا ہے لیکن گاڑی میں سوار تمام افراد بالکل خیریت سے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ظاہراً تو یہ واقعہ اتفاقیہ لگتا ہے لیکن دوسرے پہلو سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کہیں یہ کوئی منظم سازش تو نہیں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button