پاکستانی شیعہ خبریں

حکمرانوں کا اصل امتحان اب شروع ہو گا ، سید مہدی عابدی

mwm flagمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے پرْامن انتقال اقتدار پر تمام جمہوری قوتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اب حکمرانوں کا امتحان شروع ہوا ہے عوام سے کیے گئے وعدے ،فقط الیکشن مہم کیلئے نہ ہوں۔نئی حکومت اور نومنتخب وزیر اعظم کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہو گا۔دہشت گردی،توانائی کا بحران،زبوں حال معیشت،بے روزگاری،کرپشن کا خاتمہ،احتساب کے ادارے کو خود مختار اور بلا تفریق سیاسی مصلحتوں سے بالا ہو کر بے رحمانہ احتساب،یکساں تعلیمی نظام تا کہ طبقاتی نظام کا خاتمہ ہو،صحت کے بنیادی سہولیات شہروں اور دیہاتوں میں برابری کی سطح پر مہیا کرنا،ایک چیلنج سے کم نہیں۔

سید مہدی کا کہنا تھا کہ توانائی کی بحران کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا اور قرض پر تیل لے کر توانائی کے بحران کا حل کرنا رینٹل پاور سے زیادہ خطرناک ہوگا۔توانائی کے بحران کا واحد اور دیر پا حل صرف اور صرف پاک ایران گیس پائپ لائن ہے نو منتخب حکو مت کو امریکہ اور پاکستان دشمنوں کے دباوُ میں آئے بغیر ملکی مفادات مد نظر رکھنا ہو گا اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل درآمد کر کے ایک خود مختار ریاست کا ثبوت دینا ہو گا ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کریگا۔

انہوں نے ڈروں حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا مجلس وحدت مسلمین ڈرون حملوں کو پاکستان کی سا لمیت پر حملہ سمجھتی ہیں ڈرون حملوں کا خاتمہ اْسی صورت ہو گا جب ہم خود مختار قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان طاغوتوں کے سامنے ڈٹ جائیں ۔دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانا ہو گا مذاکرات سیاسی لوگوں سے کیے جائیں جو آئین پاکستان کو من وعن مانتے ہوں آئین سے انحراف کرنے والے معصوم عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اْن سے مذاکرات کرناہزاروں شہدا کے خون سے غداری کے مترادف ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button