پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: سند پولیس نے کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور ان کے بیٹو ں کے مزید چار قاتل گرفتار کر لئے

target killersسندھ پولیس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید کئے جانے والے معروف شیعہ ذاکر اہلبیت علیہم السلام اور وکیل کوثر ثقلین اور ان کے دو بیٹو ں کے مزید چار ناصبی تکفیری قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔شیعت نیوز کے مطابق کرئم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)کے پولیس آفیسر چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے آٹھ شیعہ افراد بشمول معروف وکیل کوثر ثقلین اور ان کے دو بیٹو ں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگو ی اور سپاہ صحابہ کے مزید چارناصبی تکفیری ٹارگٹ کلرز کو ہاکس بے اور کیماڑی کے علاقوں سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مزید چار ناصبی دہشت گردوں کو کالعدم دہشت گرد گروہ کے ناصبی دہشت گرد غنی الرحمان سے تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ غنی الرحمان کو پولیس نے چند روز قبل ہی گرفتار کیا تھا جو کہ کوثر ثقلین اور ان کے دونوں بیٹو ں کی ٹارگٹ کلنگ میں بنیادی ملزم ہے۔غنی الرحمان کالعدم دہشت گرد گروہ سپا ہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت تحریک طالبان پاکستان کا برا سرغنہ دہشت گرد بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button