پاکستانی شیعہ خبریں

بے گناہ گرفتار نوجوانوں کو رہا اور بلاجواز گرفتاریاں بند کی جائیں، علامہ ناظر عباس تقوی

nazir1شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات پہ غور نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ جعفر سبحانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پہ غور نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اس سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے اور بلاجواز گرفتاریاں بند کی جائیں اور کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے۔
علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ سکیورٹی ادارے بے حسی کا شکار ہیں، ریاست کے اندر ریاست بن گئی ہے اس کو کنٹرول کیا جائے ورنہ عوامی سمندر ایوانوں کا رخ کرے گا، ہم نے قائد ملت جعفریہ کے حکم پہ آج کی پریس کانفرنس کی ہے، اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل بھی قیادت کے حکم کے مطابق طے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button