پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی ناقابل برداشت ہو چکی ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت

SUCشیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ایس یو سی گلگت کے ضلعی صدر مولانا شیخ شہادت حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں بلوچستان کے دارالخلافہ شہر کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر شیعہ ہزارہ برادری کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے اور درجنوں معصوم بچوں و خواتین سمیت دیگر بیگناہ افراد کی المناک شہادتوں کو ملکی سلامتی کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس، چیف آف آرمی اسٹاف اور حقوق انسانی کے ملکی و بین الاقوامی ادارے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی کا سختی کیساتھ نوٹس لیں۔ مولانا شیخ شہادت حسین نے فوری طور پر ذمہ دار اداروں کیخلاف کاروائی کا حکم دینے کیساتھ دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کیخلاف فوری ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائدین ملت جعفریہ کے حکم پر ملت جعفریہ پاکستان شیعہ نسل کشی کیخلاف ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور موثر احتجاج کیلئے بھی تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button