پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور یوم تجدید عہد وفا منایا گیا۔

irfanسانحہ پشاور، سانحہ کوئٹہ اور ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر احتجاج 
ملک بھر میں دہشت گردی کی لپیٹ میں شہید ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور شہداء سے تجدید عہد وفا کیا گیا
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور یوم تجدید عہد وفا منایا گیا۔
ملک بھر کی طرح سندھ کت تمام شہروں بشمول لاڑکانہ،شکار پور،سکھر،جیکب آباد، مورو،نواب شاہ،دادو، سہیون،بدین، ماتلی ،حیدر آباد سمیت کراچی بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ، سانحہ پشاور سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف یوم احتجاج اور شہداء سے یوم تجدید عہد وفا منایا گیا۔اس موقع پر سندھ کے تمام اضلاع اور شہروں بشمول لاڑکانہ،شکار پور،سکھر،جیکب آباد، مورو،نواب شاہ،دادو، سہیون،بدین، ماتلی ،حیدر آباد سمیت کراچی بھر میں احتجاجی مظاہرے مجالس و چراغاں کے پروگرام منعقد ہوئے اور ملک بھر میں دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معصوم پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی اور تجدید عہد وفا کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ہونے والے ملک گیر احتجاج میں شرکائے مظاہرہ نے افواج پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں اور کالعدم دہشت گرد ملک دشمن گروہوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ ایک طرف دہشت گرد پاکستان کے شہریوں کو مساجد، بازاروں ، پولیس چوکیوں اور دیگر مقاما ت پر بد ترین دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حکومتی ادارے اور حکومت انہی دہشت گردوں سے مذاکرات کے راگ الاپ کر پاکستان کے 71ہزار شہداء کے خون سے غداری کی مرتکب ہو رہی ہے ۔اس موقع پر شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نا منظور سمیت دہشت گردی کے خلاف اور شہداء سء ہمدردی کے نعرے بلند کئے اور حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معصوم انسانوں کا قتل رکنے والے در اصل امریکہ اور اسرائیل کے مقامی ایجنٹ ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لہذٰا ان دہشت گردوں سے آہنے ہاتھوں نہ نمٹا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا اور دہشت گردوں کے کاتمے تک تحریک کا اختتام نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ میں پشاور میں مدرسہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی سمیت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے بم حملوں میں پچاس سے زائد معصوم انسان شہید ہو چکے ہیں جبکہ دیگر واقعات میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج او ر شہداء سے تجدید عہد وفا کے طور پر منایا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button