پاکستانی شیعہ خبریں

انارکلی دھماکہ افسوسناک، پنجاب حکومت پوری قوت سے دہشتگردی کو کچل دے، افضل حیدری

afzal haidriوفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد افضل حیدری نے انار کلی فوڈ سٹریٹ بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ پوری قوت سے دہشت گردی کو کچل دے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فقط پنجاب میں ہی امن تھا لیکن لگتا ہے کہ کسی بھیانک سازش کے تحت اسے تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت سنجیدگی سے کارروائی کرے تو ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے عوامی مقبولیت حاصل کر سکتی ہے۔ مولانا افضل حیدری نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button