پاکستانی شیعہ خبریں

لشکر جھنگوی کا طالبان کیساتھ گٹھ جوڑ ہوگیا ہے، حمید گل

hameed gulآئی ایس آئی کے سابق سربراہ لفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان کے مقاصد میں فرق ہے، پاکستان میں طالبان کے کئی گروپس سرگرم ہیں، لشکر جھنگوی کا بھی طالبان سے گٹھ جوڑ ہوگیا ہے۔ بلوچستان کی بدامنی میں بھارت سمیت دیگر بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل روز نیوز کیساتھ انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاع پاکستان کونسل غیر فعال نہیں ہوئی، جب بھی ملک کو ضرورت پڑی دفاع پاکستان کونسل سڑکوں پر نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بدامنی میں بھارت سمیت دیگر دشمن ممالک ملوث ہیں، لشکر جھنگوی کا سیف اللہ گروپ اس وقت بہت فعال ہوگیا ہے، طالبان کے کئی گروپس بن گئے ہیں، اور لشکر جھنگوی کا بھی طالبان کیساتھ گٹھ جوڑ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سرگرم طالبان اور تحریک طالبان پاکستان کے مقاصد میں بہت فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افغان جہاد کا ثمر ہے کہ پاکستان ایمٹی طاقت بن گیا، انہوں نے ملکی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ ہمارا میڈیا آزادی کا دعویدار ہے لیکن میڈیا ادارے اپنے مالکان سے آزاد نہیں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button