پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک انصاف حکومت امن قائم کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، علامہ سبیل حسن

sabelمجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں امن قائم کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، تحریک انصاف عوام سے کیا ہوا کوئی بھی وعدہ اب تک ایفاء نہیں کرسکی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ کے علاقہ کچہ پخہ میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے پہلے روز ہی دھماکہ رمضان کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرنے والوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا دعویٰ کرتے ہوئے اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے تمام وعدوں کو بھلا چکی ہے۔ صوبہ کے عوام کو سب سے پہلے جانوں کا تحفظ چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشتگردی کا یہ سلسلہ نہ رکا تو وطن عزیز کا استحکام خطرے میں پڑجائے گا۔ صوبائی حکومت فوری طور پر کوہاٹ واقعہ سمیت سانحہ امامیہ کالونی پشاور اور سانحہ جامعہ عارف الحسینی کے ذمہ داروں کو گرفتار کرے اور متاثرین کو بلاتاخیر معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوہاٹ کے علاقہ کچہ پخہ میں بم دھماکہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تحریک انصاف کی مخلوط صوبائی حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button