پاکستانی شیعہ خبریں

پولیس انتظامیہ نے آٹھ پولیس والوں کی رہائی کے لئے کالعدم لشکر جھنگوی کے تین ناصبی دہشت گرد رہا کر دئیے

pollice grfپولیس نے منگل کے روز آٹھ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے تین ناصبی یزیدی دہشت گردوں کو رہا کر دیا ہے۔انگریزی اخبار ٹریبیون کے مطابق پٹ عمرانی میں پولیس نے آٹھ پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے میں کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگو ی کے تین ناصبی یزیدی دہشت گردو ں کو رہا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور ناصبی دہشت گردوں کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کے لئے رکن صوبائی اسمبلی عاطف مزاری نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ چھوٹو مزاری نے پہلے ہی اغوا کئے گئے شہریوں کو بیس لاکھ تاوان کے بعد رہا کیا تھا۔
مغوی پولیس اہلکاروں کو منگل کی علی الصبح پہلے سے طے شدہ مقام پر رہا کیا گیا ہے تاہم بعد ازاں پولیس نے مغوی پولیس اہلکاروں کو ایک پریس کانفرنس میں منظر عام پر پیش کیا۔
آٹھ پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے میں چھوٹو کی گینگ کے تین دہشت گردوں کو رہاکیا گیا ہے جو کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گرد ہیں۔تاہم ناصبی دہشت گردوں نے پولیس والوں کے رہائی کے بدلے میں تین دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔واضح رہے کہ ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں سے ضبط کیا گیا اسلحہ واپس نہیں کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے رہا کئے جانے والے تین ناصبی یزیدی دہشت گردوں میں بشیر باکھرانی، اسحاق چاگوانی،اور رزاق چاگوانی شامل ہیں جوکہ پولیس ریکارڈکے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ ہیں اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button