پاکستانی شیعہ خبریں

نواسی رسول (س) کے روضہ کی بےحرمتی عصر حاضر کے یزیدیوں کی کاروائی ہے، ایس یو سی

sucprotestشام میں روضہ بی بی زینب (س) پر حملہ کے خلاف علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن اور جعفریہ یوتھ کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکی و اسرائیلی ایجنٹ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین سے شیعہ علماء کونسل کراچی کے مولانا احمد حسین، مولانا صفدر حسینی، جعفریہ یوتھ کراچی کے محمد رضا اور ذیشان علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شام میں صحابی رسولﷺ کے روضہ مبارک کی بے حرمتی کے بعد اب خاندان رسولﷺ کے مزارات کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے اور بی بی زینب (س) کے مزار پر حملہ کیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور اسے عصر حاضر کے یزیدیوں کی کاروائی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناصبی دہشتگرد امریکا و اسرائیل کی ایماء پر شام میں انارکی پھیلا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر میں اٹھنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کو سبوتاژ کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ شام اسرائیل سرحد پر واقع ہے اس لئے امریکا اور اس کے حواریوں کی خواہش ہے کہ وہاں پر ایسی حکومت کا قیام کیا جائے جو اسرائیل نواز ہو اور فلسطین اور لبنان میں چلنے والی تحریکوں پر پابندیاں لگائی جائیں، آج دنیا دیکھ لے کہ امریکا و اسرائیل ایک مخصوص سوچ رکھنے والے ناصبی دہشتگردوں کو اسلحہ مہیا کر رہے ہیں تاکہ وہاں دہشت گردی کی کاروائیاں کی جا سکیں ان اقدامات سے امریکا کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے, امریکی ایماء پر شام میں جہاد فی سبیل اﷲکا حکم دینے والے آل رسولﷺ کے مزارات کی توہین پر خاموش کیوں ہیں، ان ناصبی دہشتگروں کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے پاکستان سے شام جانے پر حکومت پاکستان اپنا موقف واضح کرے اور دہشت گردوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

مقررین نے مزید کہا کہ مقدسات اسلام کے دفاع کے لیے ہم علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے منتظر ہیں اور ان مقدسات کی حفاظت کے لیے ہم اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ دوسری جانب روضہ بی بی زینب سلام اللہ علیھا پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف نیشنل ہائی وے پر ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں شرکاء نے عزاداری کرتے ہوئے احتجاج کیا اور نیشنل ہائی وے بلاک کو کردیا۔ ریلی کا آغاز مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ سے ہوا جو نیشنل ہائی وے سے ہوتی ہوئی واپس مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button