پاکستانی شیعہ خبریں

بی بی زینب (س) کے مزار پر حملہ قابل مذمت و قابل نفرت فعل ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

meraj ulhudaجماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے شام میں حضرت بی بی زینب (س) کے مزار پر راکٹ حملے اور عراق میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکہ میں 26 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ بی بی زینب (س) کے مزار پر حملہ مسلم دشمنوں کی سازش ہے جو کہ قابل مذمت و قابل نفرت فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں اسلام و مسلمانوں کےخلاف سازشوں میں مصروف ہیں وہ اس طرح کے گھناؤنے کھیل کے ذریعے مسلمانوں کے اندر انتشار پیدا کرکے امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں۔ مقامات مقدس کی حفاظت، اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانا اور اتحاد امت کو قائم رکھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button