شام کا محاذ تکفیریوں کا قبرستان بن جائیگاسید حسن ظفر نقوی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے تکفیری دھشتگ گردوں کے ہاتھوں حرم حضرت زینب(س) پر راکٹ حملہ کی شدید مذمت کی۔
حجت الاسلام نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ شام میں بی بی سیدہ زینب (س) کے روضہ پر ہونے والے ظلم نے وقت کے یزید کی نقاب الٹ دی کہا: اب ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم حسین (ع) کے ساتھ ہیں یا یزید کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا: ایسا ظلم تاریخ میں بارہا ہوا ہے، روضہ سیدہ زینب (س) پر حملے کا یہ واقعہ ایسا ہے کہ بڑے بڑے مفتیانِ دین بھی مذمت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، یزیدیت سمٹ کر سامنے آ رہی ہے اور تنہا ہو رہی ہے، اب یہ تکفیری اہلسنت کا سہارا نہیں لے سکتے، شام ان کا قبرستان بن جائے گا، سامراجی طاقتوں کی جانب سے تکفیری قوتوں کا ساتھ دینے کے باوجود انشاءاللہ، اللہ کا گروہ (حزب اللہ) ہی غالب آئے گا۔
ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے کہا: روضہ سیدہ زینب (س) پر حملہ کے بعد سب کی ذمہ داری ہے کہ اس موقع پر نکلیں، زبانی دعویدار نہ بنیں، ماتمی، نمازی تمام مسلمانوں کو بھرپور احتجاج کرنا چاہئے، ہمیں اپنی شیعت کے اظہار کے لئے نکلنا ہے، ڈر ڈر کر نہیں رہنا ہے، گھروں سے نکلنا ہے، علماء، طلباء، مومنین و مومنات اس وقت نکلیں اور بی بی کے روضے کی اہانت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔