پاکستانی شیعہ خبریں

جسٹس باقر پر حملے کے ملزم کالعدم لشکرجھنگوی کے معصوم بلا کا اعتراف جرم

baqir maqbolسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر پرحملے کے ملزم معصوم بلا عرف ابوبکر نے ایک مقامی عدالت کے سامنے حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔ بدھ کو پولیس نے کالعدم لشکرجھنگوی کے معصوم بلا کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔

ملزم نے عدالت کے سامنے اپنے حلفیہ بیان میں بتایا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملے کی منصوبہ بندی لشکر جھنگوی کے ایک اور کارک بشیرلغاری کے گھرپر کی ۔

لغاری سترہ جولائی کو پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہو گیا تھا، تاہم بعد میں لغاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہو گیا۔

یاد رہے کہ لغاری کو جسٹس باقر پر حملے میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

بلا نے حملے میں استعمال ہونے والی بارود سے بھری موٹر سائیکل کو برنس روڈ تک پہنچانے کے بارے میں بھی بتایا۔

اس کا کہنا تھا کہ جب جسٹس باقرکا قافلہ وہاں سے گزرا تو ریموٹ کنڑول کے ذریعے دھماکہ کر دیا گیا۔

ملزم بلا کو عدالت میں ایک عینی شاہد نے بھی شناخت کیا،جس کے مطابق بلا نے ہی ریموٹ کنڑول کے ذریعے دھماکہ کیا۔

عینی شاہد کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم کو انتیس جولائی تک کے لئے جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ چھبیس جون کو کراچی کے علاقے برنس روڈ پر جسٹس باقرکے قافلے پرایک طاقتور بم حملہ ہوا جس میں ان کا ڈرائیور اور حفاظت پر معمور آٹھ سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ باقر زخمی ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button