پاکستانی شیعہ خبریں

شب ضربت ميں عزاداري و اعمال شب قدر

amalاسلامي جمہوريہ پاکستان کے سبھي چھوٹے بڑے شہروں ميں انيسويں ماہ رمضان کي شب ميں جو مولائے متقيان حضرت علي ابن ابيطالب کے سرمبارک پر زہر ميں بجھي ہوئي تلوار کي ضرب لگنے کي شب ہے سوگواروں نے جناب امير کے غم ميں نوحہ و ماتم کيا اور مظہر عدالت کي مظلوميت پر آنسو بہائے –
اس درميان انيسويں کي شب چونکہ بعض روايتوں کے مطابق شب قدر بھي ہے لوگوں نے اعمال شب قدر انجام ديئے اور اپنے معبود کے حضور دست نياز بلند کئے –
سوگواري و عزاداري اور اعمال شب قدر کے سلسلے کے سب سے بڑے روحاني اجتماعات مرکزی امام بارگاہوں میں ہوئے جہاں دسيوں ہزار سوگواروں اور مومنين نے مولائے متقيان کي شب ضربت ميں سينہ زني و نوحہ خواني کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائي خضوع و خشوع کے ساتھ اعمال شب قدر انجام دئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button