پاکستانی شیعہ خبریں

یوم علی(ع) پر بھی عاشورا جیسی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، آئی جی پنجاب

ig punjabپنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی پولیس خان بیگ نے ملاقات کرنیوالے شیعہ زعماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 رمضان المبارک کو حضرت علی(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر مرکزی جلوسوں کے ساتھ ساتھ صوبے سے نکلنے والے چھوٹے جلوسوں اور تمام مجالس کی سیکیورٹی کے لئے 10 محرم الحرام جیسے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کیونکہ ان میں شرکت کرنے والے ہر عزادار کو سکیورٹی کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

پولیس کے صوبائی سربراہ نے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ شیعہ کمیونٹی اس حساس موقع پر پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ خان بیگ نے زعماء سے کہا کہ وہ یوم شہادت حضرت علی(ع) کے موقع پر اپنے رضاکار بھی پولیس کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات کریں جس پر شیعہ رہنماؤں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے سے ہی 700 رضا کار اس مقصد کے لئے پولیس کے ساتھ فرائض ادا کر نے کیلئے تعینات کر دیئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے شرکاء کی نشاندہی پر لاہور سمیت پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد اور پنجاب بھر کے دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے لئے متعلقہ فیلڈ پولیس افسروں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے افسران کو بوقت ضرورت کھوجی کتوں اور موبائل فون جیمرز کے استعمال کے احکامات بھی جاری کیے۔ وفد کے ارکان نے اس موقع پر امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لئے آئی جی پنجاب کو جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر مخصوص سیکیورٹی انتظامات کے لئے تجاویز دیں۔

آئی جی پنجاب نے تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے وفد کو بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے سے ہی آپریشن ونگ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خان بیگ نے مزید کہا کہ معمولی شبہ کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں تا کہ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ وفد کی سربراہی الحاج حیدر علی مرزا نے کی جبکہ باقی شرکاء میں آغا عباس، علامہ سید وقار الحسین نقوی، افسر حسین خاں، سید حسنین زیدی، سید اسد عباس نقوی، سید سعادت عباس نقوی، سید خرم عباس نقوی، سید اختر عباس بخاری، رانا محمد اسلم اور سید صادق حیدر کرمانی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button