پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں یوم شہادت امیر المومنین علی علیہ السلام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

21 ramzan yum aliشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان بھی سوگ میں ہوا ہے ۔ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔مولائے کائنات حضرت عکی علیہ السلام کو ملعون ابن ملجم نے 19 ویں رمضان علی الصبح مسجد کوفہ میں تلوار سے ایک جان لیو زخم لگایا تھا اس ضربت کے نتیجے میں امام علی علیہ السلا، 21 رمضان المبارک کو شہید ہوئے تھے ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ ایام ضربت اور شہادت کے عنوان سے منائے جاتے ہیں ۔ان ایام میں مجالس عزا اور جلوس عزا کا انعقاد کیا جات ہے ۔کراچی کے مختلف مقامات پر مجلس و جلوس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اکیسویں رمضان کومرکزی مجلس شھادت سے نشترپارک میں علامہ طالب جوہری خطاب فرمائیں گئے جس کے بعد مرکزی جلوس عزاء برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ سے گذرتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button