پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آگنائزیشن کے زیر اہتمام القدس ریلی اسلام پورہ کرشن نگر حیدر روڈ سے اسمبلی ہال چیئرنگ کراستک نکالی گئی

al quds lhrلاہور( شیعت نیوز )مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آگنائزیشن کے زیر اہتمام القدس ریلی اسلام پورہ کرشن نگر حیدر روڈ سے اسمبلی ہال چیئرنگ کراستک نکالی گئی۔ریلی میں تمام مکاتب فکرکے علما اور بڑی تعداد میں خواتین،اور بچے بھی شریک تھے بارش اور موسم کی خرابی کے باوجود ریلی کے شرکا کا جذبہ دیدنی تھاریلی میں حفاظتی انتظامات کیلئے وحدت یوتھ اور امامیہ سکاوٹس کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے جو ریلی کومسلسل اپنے حصار میں لیئے ہر آنے جانے والوں کی تلاشی لیتے رہے جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر پاکستان کی فضاؤں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں سے گونجتے رہے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ آج کا دن عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کا دن ہے اور تمام مسلمان متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے آواز بلند کریں امریکہ اس وقت اپنے نا جائز اولاد اسرائیل کی بقا کے لیئے مسلمانوں کو باہم دست گریباں کر کے صہیونی ریاست کی حفاظت چاہتا ہے یہی وجہ ہے آج شام کو سزا اسرائیل مخالفت پر دیا جا رہا ہے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے سامراجی طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے اور متحد ہو کر قبلہ اول کے آزادی کے لیے آواز بلند کر کے ثابت کر دیا کہ فرزندان توحید ایک جسم کے مانند ہیں اور استعمار کے اسلام دشمن چالوں سے بخوبی واقف ہیں ریلی سے ٓئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما محمد ابوذر نے بھی کظاب کیا انہوں نے کہا کہ یوم القدس کو امام امت امام خمینی نے یوم اللہ کا درجہ دے کر امت مسلمہ کے لئے وحدت اسلامی کی اہمیت کی جو مثال پیش کی اس کی دنیا میں نظیر نہیں ملتی آج امت مسلمہ نے متحد ہو کر اسرائیلی غاصب کے خلاف آواز بلند کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اسرائیل کا وجود اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں اقدس ریلیاں نکالی گئی پنجاب میں شیخوپورہ ،ناروال،سیالکوٹ،گوجرانوالہ ،فیصل ٓباد ،سرگودہا،جھنگ،بھکر ۔ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان،میانوالی،اٹک،راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں ریلیان نکالی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button