پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان جیل حملے میں ملوث ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار، منصوبہ بندی جنوبی وزیرستان میں کی گئی

d i khanڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل حملے میں زخمی ہوکر گرفتار ہونے والے 6 دہشتگردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت احمد مجاہد عرف فقیر بابا کے نام سے کرلی گئی جو پنجابی طالبان کمانڈر ہے، ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل پر حملے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار ہیں، دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت احمد مجاہد عرف فقیر بابا کے نام سے کرلی گئی ہے۔ احمد مجاہد عرف فقیر بابا پنجابی طالبان کمانڈر ہے، جو جیل پر حملے کے بعد پولیس سے چھینی گئی وین میں فرار ہوتے ہوئے درابن روڈ پر پولیس کارروائی میں زخمی ہوا۔ کارروائی میں احمد مجاہد عرف فقیر بابا سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کی وجہ سے احمد مجاہد سے اب تک تفتیش کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل پر حملے کی منصوبہ بندی جنوبی وزیرستان کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button