پاکستانی شیعہ خبریں

جماعت اسلامی اپنے سعودی آقاوں کے خلاف بول پڑی

jamat islami)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ مصر کے عوام نے بد ترین فوجی مظالم اور ریاستی جبر وتشدد کے باوجود ہتھیار اٹھانے کے بجائے جمہوری جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے‘ اخوان المسلمون اور صدرمحمد مرسی کو جو مینڈیٹ حاصل ہے اس کا احترام کیا جائے ‘ صدر مرسی کے حامیوں کے خلاف غیر انسانی اور حیوانی رویہ بند کیا جائے اورصدر محمد مرسی کو فی الفور بحال کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین) کے تحت مزار قائد نمائش چورنگی پر مصر میں عوام کے قتل عام اور جمہوریت پر فوجی شب و خون کے خلاف خواتین کے ایک عظیم الشان مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی‘ امیر کراچی محمد حسین محنتی‘ سیکریٹری کراچی نسیم صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ‘نصراللہ خان شجیع‘ سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جنرل سیسی نے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ۔ اخوان نے فوجی مظالم کے خلاف سر نہیں جھکایا ہے اور آج بھی مرد ‘ خواتین ‘ بچے ‘ بوڑھے اور جوان سراپا احتجاج ہیں، امریکا ‘ سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات ‘ مصر کی مدد کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے مظالم جاری رکھے ۔ امریکا نے مسلم ممالک میں ہمیشہ ڈکٹیٹروں کا ساتھ دیا ہے اور عوام کے حقیقی نمائندوں کا راستہ روکا ہے۔ –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button