سانحہ بھکر کے شہداء کی اجتماعی سوئم آج کوٹلہ جام میں ہوگی
گذشتہ دنوں بھکر، دریا خان اور کوٹلہ جام میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہل تشیع افراد کی اجتماعی قل خوانی آج صبح 9 بجے حسینی چوک کوٹلہ جام میں ادا کی جائے گی۔ قل خوانی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور اس سانحے میں شہید ہونے والے تمام افراد کی قل خوانی میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ توقع کی جا رہی ہے کہ قل خوانی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین خانم سکینہ مہدوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ محمد اصغر عسکری، علامہ ابوذر مہدی، سید اخلاق الحسن شیرازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے، جبکہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بزرگ شیعہ رہنما سید وزارت حسین نقوی، صوبائی صدر پنجاب علامہ مظہر عباس علوی سمیت دیگر شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔ قل خوانی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ یوتھ سمیت مقامی تنظیموں کے مرکزی و صوبائی رہنما شرکت کریں گے۔