پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی :سید سلمان زیدی وادی حسین ؑ میں لبیک یا حسین ؑ کی صداوں میں سپرد خاک
کراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پیر کی رات جامع سبطین امام بارگاہ گلشن اقبال کے پاس سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ (یزید)لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شیعہ نوجوان سید سلمان زیدی دوران علاج آغا خان ہسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے ۔شہید سلمان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کی گئی ۔سید سلمان زیدی شہید کو آہو سیسکیو کے ساتھ وادی حسین علیہ السلام قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ہے