پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے پی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر انور حسین کو زبح کر کے شہید کردیا
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے پی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر کو 2 اکتوبر کی رات گھر جاتے ہوئے زبح کر کے شہید کردیا ۔شہید کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کی گئی جبکہ شہید انور حسین کو وادی ھسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نمائندے کی اطلاعات کے مطابق شہید انور حسین کو امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے گھر جاتے ہوئے احسن آباد کے مقام پر اپنی درنگی کانشانہ بناتے ہوئے زبح کر شہید کیا تھا