پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ پولیس آفیسر عرفان حیدر کو کس نے قتل کیا؟

Analysisپولیس اور خفیہ ایجنسیاں شیعہ پولیس آفیسر عرفان حیدر اور سب انسپکٹر شہباز علی کے قتل میں ذمہ دار ہیں، شیعہ پولیس آفیسر عرفان حیدر نے متحدہ قومی موومنٹ کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد اس سے تفتیش جاری تھی کہ اسی دوران عرفان حیدر کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر دیا گیا۔
ایم کیو ایم کا خطر ناک ٹارگٹ کلر اور دہشت گرد پندرہ روز قبل سر سید تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں شہید عرفان حیدر پندرہ روز قبل تعینات تھے،شیعت نیوز کے تجزیہ نگار کے مطابق سر سید تھانہ جو کہ نیو کراچی میں واقع ہے متحدہ قومی موومنٹ اور کالعدم دہشت گرد سپاہ صحابہ کے دہشت گردوسے تعلق رکھنے والے افراد کا علاقہ ہے، واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ جو اب سنی مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے نام بدل کر اہلسنت والجماعت کے نام سے سرگرم عمل ہے۔
ماضی میں شیعہ رہنماؤں اور عمائدین نے ایم کیو ایم سے براہ راست سوال کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں کیوں ملوث ہے؟اسی طرح ایم کیوایم کے کئی مرکزی اور اہم رہنما کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ساتھ خفیہ تعلقات رکھتے ہیں جس کے متعدد مرتبہ ثبوت پیش کئے جا چکے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے دور حکومت میں کہ جب سندھ کے وزیر داخلہ کا تعلق بھی متحد ہ قومی موومنٹ سے تھا کالعد م دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کو گلشن حدید میں اجازت نامہ دیا گیا کہ وہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا جلسے کریں اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیر کے نعرے بھی لگائیں۔ایم کیو ایم کے ایم رکن قومی اسمبلی نے ناگن چورنگی پر ہونے والی ناصبی دہشت گردوں کے جلسے میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اس جلسے میں جس میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کی گئی تھیں وہاں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے بھی تقریر کی۔اسی طرح ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک اور صوبائی وزیر نے حسن کالونی میں ایک ایسی مسجد کا افتتاح کیا جہاں سے ہمیشہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف تقریریں کی جاتی ہیں اور اس مسجدکو بنانے والوں میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے سرغنہ شامل تھے۔
ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی اور رابطہ کمیٹی نے مشترکہ طور پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے خطر ناک دہشت گرد اورنگزیب فاروقی سے ملاقات کی اور اسے اپنی تمام تر ہمدردیوں اور تعاون کا یقین دلایا۔
کراچی کے علاقوں ناظم آباد، پاپوش، حسن کالونی ،گلبہار، گولی مار سمیت اورنگی ٹاؤن میں شیعہ مسلمانوں کی ہونے والی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں بھی ایم کیوایم براہ راست ملوث رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button