جعلی ووٹوں سے بننے والے حکمران قومی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتےعلامہ ناصر عباس جعفری
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عوام کی نہیں بلکہ اشرافیہ اور سیاسی مافیا کی حکومت ہے۔ جعلی ووٹوں سے بننے والے حکمران قومی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتے، ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ اے پی سی کو کیا اختیارات ہیں کہ وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے دائرے سے نکلے اور دہشتگردوں کو سزا دینے کی بجائے ان سے مذاکرات کرے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شیعہ سنی کو بلایا ہی نہیں گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو وجود دینے میں ریاستی ادارے ذمہ دار ہیں۔ مخصوص مکتب فکر کے ٹریننگ کیمپ بنائے گئے۔