قوم کا مستقبل آئی ایس او پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، آغا راحت حسینی
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے اپنے پانچ روزہ دورہ گلگت بلتستان کے دوران گلگت کے معروف عالم دین اور امامیہ مسجد کے خطیب علامہ آغا سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ المصطفی ہائوس لاہور سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت کے ڈویژنل صدر ایوب انصاری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے قومی و ملی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ آغا راحت حسین الحسینی نے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا کردار اہم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حالات کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے امامیہ نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملت کے نوجوان معاشرے کے مفید شہری ثابت ہوں۔ علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ قوم کا مسقتبل آئی ایس او پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔ معاشرے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا اہم کردار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نوجوانوں نے معاشرے کی تعلیم اور تربیت میں اہم کردار کیا ہے۔ گلگت کے ڈویژنل صدر ایوب انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کا ڈویژنل کنونشن نہایت جوش اور جذبے کے ساتھ منانا چاہیئے۔ کنونشن میں طلباء کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔